چائنہ موبائل پاکستان
چائنہ موبائل پاکستان (سی ایم پاک =CMPak) چائنہ موبائل کمیونکیشن کارپوریشن کی 100فیصد ملکیتی ماتحت کمپنی ہے۔ پاکستان میںجی ایس ایم نیٹ ورک کو چلانے کے لئے ملی کوم سے لائسنس کے حصول کے ذریعے چائنہ موبائل کے پہلے بیرون ِ ملک سیٹ اپ کا آغاز ہوا۔سن 2007میں Zong نے صرف2فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ قدم رکھا اور پچھلے چند سالوں میں اسے 10گنا بڑھا کر تقریباً 20فیصد تک نمایاں ترقی کی۔اس وقت سی ایم پاک پاکستانی مارکیٹ میں 2G،3Gاور4Gٹیکنالوجیز کے ذریعے سیولر موبائل وائس اور ڈیٹا سروسز کی فراہمی میں مصروف ہے۔
سی ایم پاک 4G LTEمیں برتری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانیوں کے لئے ایک مکمل طور پر مربوط ماحول کو فعال بنانے کاخواب رکھتا ہے اورساتھ ہی ساتھ سب سے زیادہ قابل ِ اعتماد اور با کفایت مصنوعات مارکیٹ میں فراہم کررہا ہے۔ سی ایم پاک تکنیکی محاذ پر چائنہ موبائل کمیونکیشن کارپوریشن کی تحقیق و تجربے سے افادہ کرتا ہے جو ٹیلی کام سروس فراہم کرنے ولادنیا کا سب سے بڑا ادارہ ہے، اس طرح یہ صارفین کو جدید ترین اور بہترین خدمات فراہم کرتا ہے۔ کارکردگی کے یہ اعلیٰ معیارات پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی کی جانب سے دیئے گئے ایوارڈ برائے ’’وائس اور ڈیٹا سروس میں نمبر 1آپریٹر‘‘سے ثابت ہوتے ہیں۔
سی ایم پاک سب سے بڑا4Gسبسکرائبر بیس رکھتا ہے اور ملک کے طول وعرض میں سب سے زیادہ 4Gکوریج فراہم کرتا ہے۔ سی ایم پاک کا فراہم کردہ احاطہ اور 4Gربط سازی کا بے مثال معیار اپنے صارفین کومستحکم، با کفایت اور قابل ِ اعتماد خدمات کی فراہمی کے عزم کا ثبوت ہے۔ سی ایم پاک کا مقصد آنے والے سالوں میں کوریج اور خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ صارفین کے ڈیٹا کے شاندار تجربے کو بہتر بنایا اور برقرار رکھا جا سکے۔ ہم اس امر پر یقین رکھتے ہیں کہ ڈیجیٹلائزیشن اقتصادی ترقی کے لئے عمل انگیز ہے اور ہم پاکستان کی ڈیٹا سروسز مارکیٹ کی قیادت کرنے کے ساتھ ساتھ اسے فعال کرتے رہیںگے۔