رازداری کی حکمت ِ عملی (پرائیویسی پالیسی)
رازداری کا یہ بیان آپ کو وہ معلومات فراہم کرے گا جو آپ کے لئے یہ سمجھنے میں مددگار ہوں گی کہ جب آپ Zong سیلولر (جی ایس ایم) سروسز استعمال کرتے ہیں تو ہم کس طرح آپ کی معلومات کو اکٹھاکرتے ہیں، استعمال کرتے ہیں اور شیئر کرتے ہیں۔
آپ کے بارے میں جو معلومات ہم اکٹھا کرتے ہیں
جب آپ اس سائٹ پر آتے ہیں اور اسے استعمال کرتے ہیں تو آپ کے بارے میںجو معلومات ہم اکٹھا کرتے ہیں ان کی یہ اقسام ہیں:
- آپ سے رابطے کی تفصیلات جیسے کہ نام،ٹیلیفون نمبر اور ای میل ایڈریس، کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ؛ یا
- پتہ، پیشہ یا ذریعہ ٔ معاش
ہم آپ کی ذاتی معلومات اکٹھا کرتے ہیں جب آپ:
Zong ایپ کے ذریعے اکٹھا کردہ معلومات
وہ صارف جو زنگ ایپ کی خدمات حاصل کرتے ہیں وہ وہ Zong کو مجاز بناتے ہیں کہ وہ ایپ کے ضروری عمل کے لئے صارف کی مخصوص معلومات اسٹور کرے۔ وہ معلومات جو Zong اکٹھا ؍ جمع کرتا ہے وہ ذیل میں درج ہیں:
- ایم ایس آئی ایس ڈی این =MSISDN (سیلولر سروس نمبر) مسلسل
- میسج کے ذریعے ایم ایس آئی ایس ڈی این کی رضامندی
ای کیئر کے ذریعے اکٹھا کی گئی معلومات
- ایم ایس آئی ایس ڈی این
- تصدیق بذریعہ ایس ایم ایس
- کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC)
آن لائن معلومات کی دستیابی
صارفین کی معلومات مائی Zong ایپ اور ای کیئر پورٹل کے ذریعے دستیاب اور قابل ِ رسائی ہیں۔ البتہ اس کی سخت جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ Zong اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صرف متعلقہ فرد اپنی تفصیلات دیکھ سکتا ؍ سکتی ہے۔ آپ صارف ہیں اس لئے ہم آپ کی ذاتی معلومات اپنے بزنس ریکارڈ ز میں رکھتے ہیں، یا جب تک سیلولر سروسز کے مقاصد کے لئے یہ معلومات درکار نہ ہوں۔ Zong اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ حاصل کی گئی تمام معلومات کو محفوظ اور کئی با حفاظت ذرائع سے گزارا جائے جس کے لئے ہم نے تصدیق کے کئی مراحل تشکیل دیئے ہیں کہ جب مائی Zong ایپ اور ای کیئر استعما ل کئے جائیں۔
کال کی تاریخ اور یادداشت
وہ صارفین محدود مدت کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں جیسے کہ کال ؍ ایس ایم ایس ؍ ڈیٹا، تو وہ Zong آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے Zong ای کیئر پہ جاکر حاصل کر سکتے ہیں۔ صارفین کی رازداری Zong کی اوّلین ترجیح ہے لہٰذا یہ خدمات دوہری حفاظتی جانچ پڑتال کے ساتھ حاصل کی جا سکتی ہیں۔
صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے فریق ِ ثالث کو صارف کی معلومات درکار ہو سکتی ہیں لیکن مختار شعبے کی جانب سے ایسا صارف کی رازداری کو ذہن میں رکھتے ہوئے اور لاگو شرائط و ضوابط کی پابندی کے ساتھ کیا جاتا ہے،لہٰذا وینڈرز کو سختی کے ساتھ نظر میں رکھا جاتا ہے اور انہیں پابند کیا جاتا ہے کہ وہ صارف کی کسی قسم کی بھی معلومات یا ڈیٹا کو محفوظ نہ کریں۔
ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کی معلومات
ڈیٹا کی حفاظت صرف قانونی طور پر ضروری نہیں بلکہ سی ایم پاک کے لئے انتہائی اہم ہے کہ وہ اپنے صارف کے ڈیٹا کی حفاظت کرے۔صارف ریچارج کی خدمات حاصل کرنے کے لئے اپنے ڈیبٹ؍ کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات فراہم کرتے ہیں، سی ایم پاک ا س بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہیکرز سے صارف کے ڈیٹا کی حفاظت رہے اسی لئے سی ایم پاک صارف کے کریڈٹ ؍ ڈیبٹ کارڈسے متعلق تفصیلات کاکسی قسم کا ریکارڈ یا ڈیٹا بیس اپنے پاس محفوظ نہیں رکھتا ہے۔ Zong 3Dسیکیور س روس کے ذریعے تفصیلات پر کارروائی انتہائی حفاظتی اقدامات کے ساتھ کی جاتی ہے۔
صارف کی ذاتی معلومات
قابل ِ اطلاق ڈیٹا کے حفاظتی قوانین اور سی ایم پاک کے اخلاقی ضابطے کے مطابق سی ایم پاک مخصوص اصولوںکی پاسداری کرتے ہوئے جس کی تعمیل سی ایم پاک اپنی حکمت ِ عملی اور قوانین کے تحت یقینی بناتا ہے اور صارف کا ڈیٹا صارف کے علاوہ کسی فرد پر ظاہر نہیں کرتا ہے البتہ یہ کہ کبھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو یہ ڈیٹا درکار ہو۔
چھوٹی فائلوں (کوکیز) کی عارضی طور پرحفاظت
یہ حصہ اس بارے میں ہے کہ کوکیز کیا ہیں اور Zong انہیں کس طرح استعمال کرتا ہے۔
کوکیز کیا ہیں؟
کوکیز چھوٹی فائلیں ہیں جو آپ کی ڈیوائس پر اس وقت محفوظ ہوتی ہیں جب آپ کسی ویب سائٹ پر جاتے ہیں۔ کوکیز کے معنی ہیں کہ ویب سائٹ آپ کو یاد رکھے اور آپ جتنی مرتبہ واپس آئیں، یہ بتائے کہ آپ نے ویب سائٹ کس طرح استعمال کی۔
اگر آپ کوکیز کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو aboutcookies.org یا allaboutcookies.org دیکھئے۔
ہم کوکیز کو کیسے استعمال کرتے ہیں
Zong کئی چیزوں کے لئے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ مثال کے طور پرآپ نے اپنی شاپنگ باسکٹ میں کیا کیا رکھا ہے، آپ کی ترجیحات کو یاد رکھنایا ویب سائٹ دیکھنے والے لوگوں کی تعداد شمار کرنا۔ ہم انہیں اس لئے بھی استعمال کرتے ہیں کہ یہ معلوم رہے آپ نے ہم سے کیا خریدا ہے، آپ نے سائٹ پر کیا کیا ہے، اور آن لائن ایڈورٹائزنگ اور مارکیٹنگ کے لئے جو آپ سے متعلق ہو۔
قابل ِ اعتراض کالز اور ایس ایم ایس سے گریز کرنے کے لئے آپریشن کا رائج مکمل اور شفاف طریقۂ کار بمعہ استعمال کے طریقے اور سروس چارجز کے ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ براہ ِ کرم یہاں پورا طریقۂ کار بتائیں۔
مقام کی ٹیگنگ
سی ایم پاک کے لئے اپنے صارفین کو ممکنہ بہترین سہولیات فراہم کرنا اہمیت کا حامل ہے، اس خاص مقصد کے لئے Zong صارف کے مقام کی معلومات طلب اور جمع کرے گا، جیسے کہ لوکیشن بیس چارجنگ پیکیجز کی صورت میں، تاکہ اس کے مطابق صارفین کی راہنمائی کی جاسکے۔