انٹرنیٹ سم استعمال کرنے کا طریقہ
افادیت
- انٹر نیٹ سم خصوصی ڈیٹا سم ہے جس میں فائدہ مند بنڈلز اور باکفایت قیمتیں شامل ہیں ۔
- یہ سم خصوصی طور پر دو سم والے ہینڈ سیٹس کے لئے تیار کی گئی ہے ، یہ بازار میں عام ملنے والی ایم بی بی ڈیوائسز، ٹیبلیٹس، لیپ ٹاپس اور انٹر نیٹ سے موافقت رکھنے والی کسی بھی ڈیوائس کے ساتھ بھی موافقت رکھتی ہے ۔ ( یاد رکھیئے : انٹر نیٹ سم موافقت کی شرط پر تمام انٹر نیٹ چلانے والی ڈیوائسزکے لئے موزوں ہے )
- انٹر نیٹ سم استعمال کے لئے بالکل تیار سم ہے ، بس اسے اپنی ڈیوائس میں لگائیں اور انٹر نیٹ استعمال کرنا شروع کر دیں ۔
- براہ ِ مہربانی اس بات کا اطمینان کر لیں کہ Zong انٹر نیٹ سم دوہری سم والے ہینڈ سیٹ یا کسی بھی دوسری ڈیوائس کے3G/4Gکے خانے میں لگائی گئی ہے، ڈیوائس میں عام طور پرایک خانہ 2Gکے لئے ہوتا ہے اور دوسرا 3Gیا4Gکے لئے ہوتا ہے
- انٹر نیٹ سم 4Gکے لئے ہی تیار کی گئی اور تمام بنڈلز 4G ہیں، اور اگر آپ کے پاس 4Gڈیوائس ہے تو آپ 4Gکی شاندار تیزترین رفتار(اسپیڈ) کا لطف اٹھائیں ۔ اس میں 3G/2Gکی بھی گنجائش ہے جس کا انحصار ڈیوائس اور کو َریج ایریا پر ہے ۔
فوائد
- اگر آپ کسی بھی نیٹ ورک کی سم بحیثیت پرائمری سم استعمال کررہے ہیں اور آپ اپنا نمبر تبدیل نہیں کرنا چاہتے ہیں اور اس کے باوجود آپ4Gانٹر نیٹ بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں ، تو آپ Zong انٹر نیٹ سم خرید سکتے ہیں اور اسے اپنے دوسم والے ہینڈ سیٹ کے انٹر نیٹ کے خانے میں لگاکر اپنا اصل نمبر وائس کے لئے استعمال کریں ۔
- آپ کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ پر چاہے 5سمز بھی جاری کی جاچکی ہوں ، آپ Zong انٹر نیٹ سم خرید سکتے ہیں ۔
Zong انٹرنیٹ سم کیسے خریدی جا سکتی ہے اور اسے فعال کیسے کروایا جا سکتا ہے ؟
Zong انٹرنیٹ سم بنڈلز (ڈائل کریں #6666*)
- اپنے قریبی کسٹمر سروس سینٹر ؍ فرنچائز یا Zong ریٹیلرکے پاس جائیں اور اپنی انٹر نیٹ سم حاصل کریں ۔
- انٹر نیٹ سم صرف بنڈل کے ساتھ فعال ہوسکتی ہے لہٰذا خریدنے کے وقت Zong کا نمائندہ آپ کی پسند کا بنڈل فعال (ایکٹیویٹ ) کر دے گا اور آپ کی انٹر نیٹ سم استعمال کے لئے تیار ہو جائے گی ۔
- تمام انٹر نیٹ سم بنڈلز خود کار طریقے پر قابل ِ تجدید ہوتے ہیں ، بس آپ کو بنڈل ختم ہوجانے پربنڈل کی رقم ادا کر کے ریچارج کرنا ہو گا ۔
- آپ ایڈ آن جی این او ( گڈنائٹ آفر )بھی سبسکرائب کر سکتے ہیں ، جو آپ کو، آپ کے اصل بنڈل کی میعاد کے باقی دنوں کے لئے ہر رات 1GBدیتا ہے ۔ یہ 1GBرات 1بجے سے صبح9بجے تک قابل ِ استعمال ہوتا ہے ۔
- آپ اپنی انٹر نیٹ سم سے #6666* ڈائل کرکے اپنی پسند کا بنڈل منتخب کر سکتے ہیں اور سبسکرائب کر سکتے ہیں ۔
- انٹر نیٹ سم کی قیمت : 100/- پاکستانی روپے ۔
بنڈل | حجم (والیوم ) | قیمت | معیاد |
---|---|---|---|
1 مہینہ بنڈلز | 4GB+4GB(4AM-4PM) | 785 | 1مہینہ |
12GB+15GB(4AM-4PM) | 1,250 | 1مہینہ | |
35GB | 1,875 | 1مہینہ | |
65GB | 2,100 | 1مہینہ | |
175GB(Inc.100GB 1AM-9AM) | 3,300 | 1مہینہ | |
3 مہینہ بنڈل | 5GB / مہینہ | 785 / مہینہ | 3مہینے |
15GB / مہینہ | 1،300 / مہینہ | 3مہینے | |
ڈی ٹی او(DTO) | 1GB/دن(9AM-4PM) | 550روپے | بنڈل کے مطابق |
جی این او(GNO) | 1GB/دن(1AM-4PM) | 220روپے | بنڈل کے مطابق |
شرائط و ضوابط
درج ذیل ٹیکسز/ چارجز لاگو ہوں گے
- ہر ریچارج پر ایڈوانس انکم ٹیکس (AIT) کی شرح %15 لاگو ہوتی ہے۔
- سیلز ٹیکس (GST) 19.5% استعمال پر لاگو ہوتا ہے (اگر قابل اطلاق ہو)۔
یاد رکھیں
تمام قیمتوں میں ٹیکسز شامل ہیں