Zong یاری لوڈ
Zong یاری لوڈ آپ کے لیے بیلنس ٹرانسفر اور بیلنس کی درخواست کی سہولت دیتا ہے۔
- بیلنس ٹرانسفر صارفین کو ضرورت کے وقت اپنے پیاروں کو بیلنس منتقل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
- بیلنس کی درخواست صارفین کو کسی بھی وقت اپنے دوستوں اور خاندان والوں سے بیلنس کی درخواست کرنے کی سہولت دے کر ہنگامی صورت حال میں مدد کرتی ہے۔
سروس میکینکس:
- بیلینس ٹرانسفر کرنے کیلئے #828* ڈائل کریں
- بیلینس کی درخواست کرنے کیلئے #829* ڈائل کریں
میکینکس:
- یہ سروس صرف پری پیڈ صارفین کے لیے ہے۔ (وصول کرنے والا اور بھیجنے والا دونوں)۔
- کم از کم قابل منتقلی رقم10روپے
- زیادہ سے زیادہ قابل منتقلی رقم200روپے
- یاری لوڈ کے بعد صارف کے پاس اپنے اکاؤنٹ میں5روپے کا کم از کم بقایا بیلنس ہونا چاہیے۔
- ڈیلر/ملازمین/فرنچائز/ڈیلر اور فرنچائز فیملیز ٹیرف اور سروس ٹیرف پیکج کے لیے یہ سہولت دستیاب نہیں ہے۔
- صارف روزانہ 5 ٹرانزیکشن کر سکتا ہے۔
نان ٹرانسفر ایبل بیلنس | ٹرانسفر ایبل بیلینس |
---|---|
FAT- بلٹ ان بیلنس/ ہینڈ سیٹ بیلنس | واؤچر کارڈ |
بلٹ ان بیلنس آف گولڈن/BYN نمبرز۔ | Zong لوڈ - ای پن |
آٹو لوڈ/لون | پہلے سےشیرڈ بیلنس |
پروموشن کی رقم، استعمال کیا ہوا بیلنس اور ری ایمبرسڈ بیلنس | آن لائن ریچارج |
قیمت
- 5روپے
- 5.62روپے ریچارج کی ضرورت ہے۔
عمومی سوالات
- سوال: یاری لوڈ کیا ہے؟
- جواب: یاری لوڈ 2 خصوصیات پر مشتمل ہے:
1۔ بیلنس کی منتقلی: دیگر Zong صارفین کو بیلنس منتقل کرنے کے لیے
2۔ Zong کے دوسرے صارفین سے بیلنس کی درخواست کے لیے بیلنس کی درخواست - سوال: کیا مجھے اس سروس کو سبسکرائب کرنے کی ضرورت ہے؟
- جواب: نہیں، آپ کو یاری لوڈ کو سبسکرائب کرنے کی ضرورت نہیں ہے، آپ ضرورت کے مطابق سروس استعمال کر سکتے ہیں۔
- سوال: کیا میں کسی دوسرے آپریٹر نمبر سے یاری لوڈ بھیج سکتاہوں یا اس کی درخواست کر سکتا ہوں؟
- جواب: نہیں، یہ سروس صرف ZONG سے ZONG کی منتقلی کے لیے ہے۔
- سوال: کیا بیلنس کی درخواست کرنے کے لیے کوئی چارجز ہیں؟
- جواب: بیلنس کی درخواست سروس یعنی #828* پر کوئی چارجز نہیں ہیں۔
- سوال: کیا یہ سروس پوسٹ پیڈ پیکجز پر بھی دستیاب ہے؟
- جواب: یہ سروس صرف پری پیڈ صارفین کے لیے ہے۔
- سوال: کیا یہ سروس پورے پاکستان میں دستیاب ہے؟
- جواب: پورے پاکستان میں صارفین یاری لوڈ کے اہل ہیں۔ فاٹا اور پاٹا کے صارفین اس سروس کو استعمال کرنے کے اہل نہیں ہیں۔
شرائط و ضوابط
درج ذیل ٹیکسز/ چارجز لاگو ہوں گے
- ہر ریچارج پر ایڈوانس انکم ٹیکس (AIT) کی شرح %15 لاگو ہوتی ہے۔
- سیلز ٹیکس (GST) 19.5% استعمال پر لاگو ہوتا ہے (اگر قابل اطلاق ہو)۔